واٹس ایپ

واٹس ایپ نے کونسا نیا فیچر متعارف کروا دیا؟

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف کروادیا ہے جو کہ ان کی زندگی کو مزید آسان بنا دے گا۔ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ‘فیورٹ چیٹ فلٹر’ کا اضافہ کیا ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنے پیغامات کو آسانی سے ٹریک کر سکیں گے۔
روزانہ کی بنیاد پر واٹس ایپ صارفین کو بے شمار پیغامات موصول ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں اپنے پسندیدہ کانٹیکٹس کے پیغامات کو ٹریک کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس سے قبل اس مسئلے کا ایک حل ‘پِن چیٹ’ کے ذریعے کیا گیا تھا، مگر اس میں محدود چیٹس کو ہی پن کیا جا سکتا تھا۔

مزید پڑھیں:یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک کا نیا فیچر کیا ہے؟

تاہم، اس مسئلے کے حل کے لیے واٹس ایپ نے نیا فیچر ‘فیورٹ فلٹر’ متعارف کرایا ہے جو صارفین کو اہم کانٹیکٹس اور گروپس کے میسجز تک فوری رسائی فراہم کرے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے صارفین کو اپنے اہم کانٹیکٹس کو فیورٹس لسٹ میں شامل کرنا ہوگا پھر ایڈ ٹو فیورٹس آپشن میں جاکر جب آل پر کلک کریں گے تو آپ کی تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آنے لگیں گی، واٹس ایپ کے اس نئے فیچر سے صارفین کو اپنے پیغامات کو منظم کرنے میں کافی مدد ملے گی .
فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کے لیے ایک اہم اضافہ ہے اور اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ یہ نیا فیچر صارفین کی زندگی کو مزید آسان بنائے گا، خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں پیغامات موصول کرتے ہیں اور ان میں سے اہم پیغامات کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں